حکومت کا تعمیرات کے شعبے میں مارکیٹ ریٹ بڑھانے کا فیصلہ

30 May, 2022 | 03:07 PM

(علی رامے ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد  تعمیرات کے شعبے میں مارکیٹ ریٹ بھی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے تعمیراتی میٹریل میں سرکاری سطح پر 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جہاں اب روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، وہیں تعمیراتی میٹریل بھی اب مہنگا ہو رہا ہے، جس سے شہریوں کیلئے گھراورکمرشل عمارتوں کی تعمیر میں مالی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ 

پنجاب میں سرکاری سطح پر تعمیراتی میٹریل کے متعلقہ مارکیٹ ریٹ میں بھی اضافہ ہورہا ہے، جس سے عام شہریوں کیلئے تعمیراتی مٹیریل خریدنا بھی مزید مشکل ہو جائے گا جبکہ تعمیراتی میٹریل میں سرکاری سطح پراضافے سےعوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت بھی بڑھ جائے گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں کے اضافے کا اثر ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ پر بھی ہوگا جبکہ ٹھیکیداروں کی جانب سے بھی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر مارکیٹ ریٹ بڑھانے کی استدعا کی گئی تھی۔

 سرکاری سطح پر محکمہ خزانہ تعمیراتی میٹریل میں مارکیٹ ریٹ بڑھائے گا جس میں اب سے پہلے سیمنٹ، سریا، اینٹ اور دیگر میٹریل کا ریٹ بڑھے گا، نئے نرخوں کا اطلاق یکم جون سے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں