حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قوائد کی تفصیلات جاری

30 May, 2022 | 02:18 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئر لائن نے حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قوائد کی تفصیلات جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن نے حج آپریشن کے معاملے پر پی آئی اے نے حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قوائد جاری کردیئے۔ کوئٹہ کراچی پر مشتمل ساؤتھ ریجن سے پیک سیزن کیلئے کم سے کم 810 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 1100 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کیا گیا جبکہ لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور پر مشتمل نارتھ سیکٹر کیلئے کم سے کم 860 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 1150 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حجاج کو مقرر کئے گئے کرایوں کی امریکی ڈالر کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادائیگی کرنا ہوگی,   حج آپریشن 31 مئی سے 3جولائی تک جاری رہے گا، حج آپریشن کیلئے پاکستان سے مدینہ اور جدہ کیلئے پروازیں 31 مئی سے 3 جولائی تک جاری رہیں گی، بعداز حج آپریشن 14جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایگزیکٹو اکانومی کلاس میں جانے والے حجاج کو 40 کلو بیگیج اور 7 کلو ہینڈ کیری میں سامان لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے حجاج کو 35 کلو بیگیج اور 7 کلو سامان ہینڈ کیری میں لے جانے کی اجازت ہوگی۔

مزیدخبریں