وزیر اعلیٰ کا 3 ڈی آئی جیز کو پنجاب سے ریلیو کرنے سے انکار

30 May, 2022 | 01:17 PM

(قیصر کھوکھر) وزیر اعلیٰ  پنجاب  نے سرنڈر ہونے کے باوجود 3 ڈی آئی جیز کو پنجاب سے ریلیو کرنے سے انکار کر دیا ۔ 

 پنجاب حکومت نے وفاق کو چھ ڈی آئی جیز کو وفاق بھیجنے کا خط لکھا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تین ڈی آئی جیز کو ریلیو کر دیا اور تین کو روک لیا ہے، وزیراعلیٰ نے تین ڈی آئی جیز کو پنجاب سے ریلیو کرنے کی سمری ہی  منظور نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب  نے ڈی آئی جی شارق جمال، ڈی آئی جی سرفراز احمد فلکی اور ڈی آئی جی اقبال ڈارا کو پنجاب سے ریلیو کرنے کی سمری مسترد کر دی ہے،  پنجاب حکومت نے مذکورہ تین ڈی آئی جیزکو پنجاب سے ریلیو کرنے کا معاملہ موخر کر دیا ۔

مزیدخبریں