(قیصر کھوکھر) لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ختم ہونے میں دس روز باقی رہ گئے۔
ذرائع کے مطابق لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ختم ہونے میں صرف دس روز باقی رہ گئے، محکمہ بلدیات نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے ختم ہونے کے بارے میں حکومت کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
سیکرٹری بلدیات اسد رحمان گیلانی کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ختم ہونے پر تیاری مکمل کر لی ہے، نیا آرڈیننس لانے یا موجودہ میں تبدیلیاں کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
سیکرٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ دس روز بعد آرڈیننس ختم ہونے پر بلدیاتی الیکشن خودبخود ملتوی ہو جائیں گے۔