متعدد اعلیٰ پولیس افسران کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

30 May, 2022 | 12:25 PM

(قیصر کھوکھر) وفاقی حکومت نے متعدد اعلیٰ پولیس افسران کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر22 اپریل 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔

ذرائع کے  مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد اعلیٰ پولیس افسران کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ڈی جی نیشنل پولیس بیورومہر خالد داد لک 6 ستمبر2022 کو، ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل 14 جولائی اور ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن آفتاب احمد پٹھان 31 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے۔ 

اسی طرح او ایس ڈی افسر کیپٹن(ر)عثمان زکریا 23 مئی، نیب افسر نجف کلی مرزا 26 فروری 2023 کو اور قائم مقام آئی جی موٹروے خالد محمود 11 مارچ 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔ ایڈیشنل آئی جی اکرم نعیم بروکہ 13 دسمبر 2022، ایڈیشنل آئی جی حلینہ اقبال شیخ 7 فروری 2023 اور ایڈیشنل آئی جی کیپٹن (ر) احسان طفیل 8 اپریل 2023 کو ریٹائر ہوں گے جبکہ ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر 22 اپریل 2023 کواوراوایس ڈی افسر ارشد عزیز27 دسمبر 2022 کو ریٹائر ہوں گے۔

مزیدخبریں