(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِاعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سرکاری افسر کو سر کہہ کر نہ پکارنے کی ہدایت کردی۔
آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے حکم جاری کیا ہے کہ کسی سرکاری افسر، اہلکار یا پبلک سرونٹ کو سر کہہ کر نہیں پکارا جائے گا، خاتون ہونے کی صورت میں مؤدبانہ الفاظ میم، بہن اور ماں جی وغیرہ کہہ کر پکارا جائے گا، دفاتر میں عام شہریوں کو سرکاری ملازمین کی نسبت ترجیح دی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ معمر افراد سرکاری دفاتر سے متعلق اپنے کام کے لیے دفتر نہیں جائیں گے بلکہ معمر افراد کے کام سرکاری اہلکار خود ان کے گھر جا کر انجام دیں۔