(حافظ شہباز)لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری اور سینئر کرکٹ آرگنائزر خواجہ ظفر انتقال کرگئے، خواجہ ظفر کے انتقال پر لاہور کے کرکٹ کے حلقوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ ظفر کافی عرصہ سے علیل تھے، خواجہ ظفر لاہور کی قدیم وکٹوریس کرکٹ کلب کے صدر اور سابق صدر ایل آر سی عامر حیات خان روکھڑی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے،خواجہ ظفر طویل عرصہ لاہور سٹی اور لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رہے،خواجہ ظفر کی نماز جنازہ پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس گراونڈ پر ادا کی گئی ، انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔