افسوسناک خبر، ن لیگ کے ایم پی اے انتقال کرگئے

30 May, 2021 | 08:25 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی خوش اختر سبحانی انتقال کر گئے۔
 تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر چوہدری اختر وریو کے صاحبزادہ اور رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی انتقال کر گئے. نون لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی دو ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جن کا نماز جنازہ کل صبح دس بجے ان کے آبائی گاؤں میں ادا کیا جائے گا۔

سیالکوٹ سے ممبر صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر خوش اختر سبحانی جگر اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔ان کی نماز جنازہ کل صبح دس بجے آبائی علاقہ "وریو" میں ادا کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں