سگے بھائیوں نے گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

30 May, 2021 | 08:15 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ سے دو سگے بھائیوں نے مبینہ زیادتی کی، پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقہ علی رضا آباد میں گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،  زیادتی بی بلاک کے رہائشی 2 بھائیوں راشد اور کاشف نے کی،  پولیس نے زیادتی میں ملوث دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔  12 سالہ رابعہ ملزموں کے گھر پر ملازمہ تھی، متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کروایا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چوہنگ کے علاقہ میں 7 افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا،پولیس کے مطابق شیراکوٹ کی رہائشی آرزو نامی خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ گلشن راوی کی ڈبل سڑکوں سے 4 ملزمان جہانگیر جٹ، شکیل بٹ، میاں آصف اور رفاقت شاہ نے اسے اغواء کر لیا اور چوہنگ کے علاقہ میں لے جا کر اپنے ساتھیوں بابا سجاول اور دو نامعلوم ملزمان کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا۔
 
ذرائع ابلاغ کے مطابق تھانہ چوہنگ میں مقدمہ متاثرہ لڑکی آرزو کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں جہانگیر جٹ، شکیل بٹ، میاں آصف، رفاقت شاہ کے علاوہ بابا سجاول اور 2 نامعلوم ملزموں کو بھی شامل کیا گیا،ملزم آرزو کو زیادتی کے بعد سڑک پر پھینک گئے تھے،راہ گیروں نے جناح ہسپتال پہنچایا،ڈاکٹروں نے متاثرہ لڑکی کی حالت تسلی بخش قرار دی جبکہ سی سی پی او نے ملزموں کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں