گرمی کے ستائے لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری

30 May, 2021 | 08:08 PM

M .SAJID .KHAN

(عثمان علیم)شہریوں کے لیے اچھی خبر ، سوزو واٹر پارک نے پاکستان کی سب سےتیز، اونچی اور لمبی بلٹ واٹر سلائیڈ متعارف کروا دی، 60 فٹ اونچی اور ڈیڑھ سو فٹ لمبی واٹر سلائیڈ ایک ہفتے بعد شہریوں کیلئے کھول دی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق تفریح کے شوقین لاہوریوں کے لیے خوشخبری آگئی، سوزو واٹر پارک نے شہر میں پاکستان کی سب سے تیز ، لمبی اور اونچی واٹر سلائیڈ متعارف کروا دی، بلٹ نامی واٹر سلائیڈ پاکستان کی تیز ترین سلائیڈ ہے جس کی اونچائی 60 فٹ جبکہ لمبائی 150 سو فٹ ہے، ٹیوب نما بلٹ واٹر سلائیڈ اطراف سے مکمل بند ہے اور گولی کی رفتار سے شہریوں کو ٹھنڈے پانی تک پہچائے گی۔

گرمی میں واٹر سلائیڈ کی نئی ایڈیشن یقیناً شہریوں کے لئےتفریح کا باعث ہوگی ، سوزو واٹر پارک کے دلاور لاشاری کا کہنا ہے کہ شہری مناسب قیمت میں اس تفریح سے محظوظ ہو سکیں گے، سلائیڈ کا ٹیسٹ رن جاری ہے ،ایک ہفتے میں اسے عوام کیلئے کھول دیا جائیگا ۔

واضح رہے کہ قبل ازیں شہر کے سب سے بڑے سوزو واٹر پارک میں نئی سلائیڈ ماؤنٹین ڈیو سلپ اینڈ فلائے متعارف کروا دی گئی، سلائیڈ تفریح کے لئے آنے والے لاہوریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، سوزو واٹر پارک تقریبا ًتین دہائیوں سے لاہوریوں کو سستے داموں تفریح کے لئے واٹر پارک کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ پارک میں دس ہزار سے زائد افراد کی گنجائش ہے۔


 

مزیدخبریں