ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت تمام اضلاع میں دہم اور بارہویں جماعت کیلئے تعلیمی ادارے کھل گئے

Institution open
کیپشن: Institution open
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہورسمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں دہم اور بارہویں جماعت کیلئے سکول وکالج کھول دیئے گئے، طلبا کو پچاس فیصد حاضری کے تحت ایک دن چھٹی اور ایک دن سکول آنے کی اجازت ہوگی، سات جون تک کسی اور جماعت کے بچوں کو سکول بلوانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
این سی او سی نے لاہورسمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں صرف دہم اور بارہویں جماعت کیلئے سکول وکالج کھولنے کا اعلان کیا جس کےتحت آج لاہور سمیت تمام اضلاع میں دہم اور بارہویں جماعت کیلئے تعلیمی ادارے کھل گئے،دہم اور بارہویں جماعت کے بچے کورونا ایس او پیز کے تحت سکول آنے کی ہدایت کی گئی۔

گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا  تھا کہ فیصلے کے تحت دہم اور بارہویں جماعت کی کلاسز 31 مئی سے لگائی جاسکیں گی، احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبوں میں ہونے والے میٹرک اور انٹر کے امتحانات سے متعلق اہم اعلان کیا تھا۔ این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں ہوا تھا، اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک لیے جائیں گے جبکہ صوبے 31 مئی سے کلاسز شروع کرسکتے ہیں۔

 این سی او سی اعلامیے کے مطابق کلاسز کا اجرا کورونا ضوابط (ایس او پیز) کے ساتھ متبادل دنوں میں کیا جائے، علاوہ ازیں اجلاس میں ہدایت کی گئی تھی کہ اساتذہ کی ویکسی نیشن 10 جون تک مکمل کرائی جائے۔