یکم جون سے ڈیزل مہنگا کرنے کی تیاریاں

30 May, 2021 | 04:21 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:عوام ہو جائے تیار ، یکم جون سے ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی،  وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرکرے گی۔  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پیٹرول،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزیدخبریں