ریلوے نے کروڑوں روپے کا ریونیو اکٹھا کر لیا

30 May, 2021 | 02:41 PM

Malik Sultan Awan

سعید احمد سعید: وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی منافع بخش پالیسی،  ریلوے خسارے میں کمی کے لیے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی پالیسیاں کام کرنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے اسکریپ کی فروخت کی مد میں کروڑوں روپے کا ریونیو اکٹھا کر لیا،  مالی سال 21-2020 کے لیے ریلوے کو سکریپ کی مد میں 1ارب روپے آمدنی کا ہدف دیا گیا تھا جبکہ  ریلوے نے11 ماہ میں ہی 1ارب 7کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو اسکریپ کی فروخت سے حاصل کر لیا۔

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی جانب سے ملک بھر میں موجود ناکارہ اور خستہ ہال بوگیوں کو فروخت کرنے کی ہدایات کی گئی تھی، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ اسکریپ کی فروخت کو شفاف بنانے اور زائد ریونیو حاصل کرنے کے لیے ٹھیکیداروں کی مناپلی توڑ  ریلوے خسارے میں کمی کے لیے پرانی اور ناکارہ بوگیوں کو فروخت کر رہے ہیں۔

اسکریپ کی فروخت کو شفاف بنانے کے لیے سٹورز میں کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔  ماضی میں ریلوے اسکریپ کی فروخت میں بھی مافیا کو نوازا جاتا تھا۔  من پسند ٹھیکداروں کو نوازنے کے لیے اسکریپ کے وزن میں ہیر پھیر کی جاتی رہی، جس کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

مزیدخبریں