ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں جرائم کنٹرول سے متعلق اعدادوشمار میں ہیر پھیر، آڈٹ کا حکم

Lahore Police Crime
کیپشن: Lahore Police Crime
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال(علی ساہی ) پولیس کرائم کنٹرول کرنے کی بجائے اعداد وشمار میں ہیر پھیر کرنے لگی، اپنی سیٹ پکی کرنے کیلئے آئی جی کی نظروں میں دھول جھونکنے لگے، کرائم میٹنگ میں اضلاع کی سب اچھا کی رپورٹ پر آئی جی پنجاب نے حقائق پر مبنیٰ اعدادوشمار پیش کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔

ماہانہ کرائم میٹنگ میں آئی جی پنجاب  تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کی عددی کارکردگی دیکھ کر حیران رہ گئے، کئی ماہ سے منفی نمبرز حاصل کرنے والے اضلاع  عددی ہیر پھیرسے مثبت زون میں آگئے، کرائم میٹنگ میں پہلے ضلع کی پریزنٹیشن نے آئی جی پنجاب کو دنگ کردیا، گزشتہ ماہ منفی 25 نمبر حاصل کرنے والا ضلع 35 نمبر لے کر گرین زون کی ٹاپ ٹین پوزیشن میں آگیا۔

لاہور بھی 20 نمبرز لے کر کرائم کنٹرول، بروقت کیسز میں چالان مکمل کیے اور چوری وڈکیتی کے کیسز میں ریکوری کر کے مثبت زون کے اضلاع میں شامل ہوگیا۔

آئی جی پنجاب نے اعدادوشمار دیکھ کرتمام اضلاع کو قتل کے کیسز میں مکمل چالان دکھانے والوں کو فرانزک رپورٹس جمع کروانے کے لئے 7 دن کا ٹائم دے دیا، ڈکیتی کے کیسز میں ملزموں کی تعداد کم کر کے رابری میں منتقل کرنے والے کیسز کا ازسر نو جائزہ لے کر رپورٹس جمع کروانے کا حکم دیا۔

 ریکوری کے اعداد وشمار کا خود ہی آڈٹ کرکے انویسٹی گیشن برانچ کو پریزنٹیشن جمع کروانے کی ہدایت کی گئی، گزشتہ ایک سال سے ماہانہ کرائم میٹنگ میں اضلاع کی کارکردگی کو کرائٹیریا کے مطابق نمبرز دے کر بہتر یابری کارکردگی میں رکھا جاتا ہے۔

تمام اضلاع میں اب کرائم کنٹرول، تفتیش کا عمل بہتر بنانے کے بجائے فارمولا سمجھ کراعداد وشمار کو جمع نفی کر کے کارکردگی دکھا نا شروع کردی، انویسٹی گیشن برانچ آڈٹ کرکے رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer