سٹی 42: معمولی کمی کے بعد شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 75 ریکارڈ جبکہ لاہور پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے جبکہ شہر کی آب وہوا خوشگوار ہے۔
لاہور کے ائیرکوالٹی انڈیکس میں معمولی کمی کے بعد شہر کی آب و ہوا معتدل ہے اور آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے، لمز یونیورسٹی ڈیفنس میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس 104 ریکارڈ کیا گیا۔ کوٹ لکھپت 97، مراتب علی روڈ گلبرگ 84، ایمپریس روڈ گڑھی شاہو 82، فیز 8 ڈیفنس 78، ایف سی کالج 78، عسکری ہائیٹس 78 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 74فیصدریکارڈ کیا گیا، محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک پہننے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔