مانگامنڈی:قتل یا خودکشی،نوجوان کی گھر سے لاش برآمد

30 May, 2021 | 11:11 AM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)مانگامنڈی میں نوجوان کی گھر سے لاش برآمد، مرنے والے کا  بھائی ناشتہ لیکر گھر واپس  پہنچا تو نوجوان کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی۔

پولیس کے مطابق17 سالہ نوجوان زاہد سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوا، واقعہ قتل ہے یا خودکشی ،مانگا منڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کواپنے قبضے میں لے کرتحقیقات شروع کردی،پولیس نے فرانزک ٹیم موقع پر طلب کر لی۔مقتول کی لاش کے قریب سے پسٹل بھی ملا ہے۔

 دوسری جانب  نادرآبادچوکی پولیس نے کارروائی کرکے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں گینگ کا سرغنہ تصدق عرف صدی، ساتھی شیر علی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ  سے 5موٹر سائیکلیں، دو پسٹلز اور ماسٹر چابی برآمد ہوئی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں