(سعید احمد سعید)برائلر مرغی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ تھم گیا،گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں19 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا جس کےبعد مرغی کا گوشت 320 روپے سے بڑھ کر 339 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 226روپے جبکہ پرچون ریٹ 234 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔فارمی انڈوں کا 148 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے۔
گزشتہ دنوں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں تین روز میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس پر صارفین اور دکانداروں نے قدرے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔گوشت کی قیمتوں میں استحکام نہ ہونے سے دکاندار بھی تشویش میں مبتلا ہیں دکانداروں کا کہنا تھا کہ گوشت کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے صارفین کی طرف سے خریداری کا رجحان کم ہوا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو کاروبار کرنا مشکل ہو جائے گا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے فی کلو گوشت میں کمی ہونی چاہئے ۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں چکن کی قیمتوں کو معمول پر لانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نےسرجوڑلئے تھے۔ انتظامیہ نے پندرہ روز میں قیمتوں کو معمول پر لانے کا دعوی کیا تھا۔