نمبر پلیٹس کے منتظر شہریوں کیلئے اچھی خبر

30 May, 2020 | 10:25 PM

Arslan Sheikh

(علی ساہی ) نمبر پلیٹس کے کنٹریکٹ کے لیے حکومت نے اجازت دے دی، محکمہ ایکسائز کو این آر ٹی سی سے کنٹریکٹ کرنے کے لیے پیپرا رولز میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے نمبر پلیٹس کا کنٹریکٹ ختم ہونے کی وجہ سے 20 لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس کی کمی کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے چند ماہ قبل پرائیویٹ کمپنی کو کنٹریکٹ دینے کے لیے تمام مراحل مکمل ہوگئے تھے لیکن قانونی پچیدگیوں کی وجہ سے معاملات طے نہ پاسکے تھے۔

جس کے بعد این آر ٹی سی کی جانب سے نمبر پلیٹس بنانے کی پیشکش کی گئی تھی جسکی منظوری کے لیے محکمہ ایکسائز نے سمری حکومت کو بھجوائی تھی۔

حکومت نے پیپرا رولز میں نرمی کرتے ہوئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کنٹریکٹ کی اجازت دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز چوہدری مسعود الحق کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو این آر ٹی سی کی ٹیکنیکل اور فنانشل بڈ کا جائزہ لے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ جلد از جلد نمبر پلیٹس کا اجرا کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی آسکے۔

مزیدخبریں