وزیر صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

30 May, 2020 | 04:40 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( فاران یامین ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ پنجاب میں فنڈ کا کوئی ایشو نہیں، وفاق کی جاری کردہ رقم قوم کی امانت ہے، کورونا وبا پر خرچ ہونے والی رقم کا حساب موجود ہے، ینگ ڈاکٹرز کان کھول کر سن لیں ایم ٹی آئی ایکٹ ہر صورت نافذ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نائنٹی شاہراہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو لے کر لواحقین گاڑیوں میں پھرنے کی بجائے 1122 سے رابطہ کریں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے جگہ کم پڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے کورونا وائرس کے لیے جاری کردہ فنڈ میں سے جتنی رقم استعمال کرسکے کریں گے باقی وفاق کو واپس کردیں گے، اگر کسی کو شک ہے تو فنڈ کا آڈٹ کراسکتے ہیں۔

کن ہسپتالوں میں کتنے بیڈ ہیں، وینٹیلیٹرز ہیں؟؟ تمام معلومات کے لیے ایپ جاری کر دی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ٹیسٹوں سمیت دیگر صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں ایم ٹی آئی ایکٹ ہر صورت نافذ ہوگا، انہوں نے بازاروں کے بعد پارک کھولنے کا بھی عندیہ دے دیا۔

دوسری جانب پنجاب کا دارالحکومت لاہور  کورونا وائرس کا سب سے بڑا مرکز بن گیا، لاہور میں 66 فیصد کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، وبا کے 79 روز میں وائرس سے ہونے والی اموات 154 ہوگئیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 428 نئے مریضوں میں اضافے سے تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

 پنجاب میں ایک روز میں  29 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے بھر  میں اموات کی تعداد 410 ہوگئی جبکہ   کورونا وائرس کے مزید 927 کیسز  سامنے آنے کے بعد کنفرم مریضوں کی تعداد 22964 ہوگئی،صوبے میں اب تک   6338 افراد کو کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔  

مزیدخبریں