کورونا خدشات، پنجاب سروس ٹربیونل نے اہم فیصلہ کرلیا

30 May, 2020 | 11:13 AM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف)کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے معاملات زندگی متاثر ہوکر رہ گیا ہے،ایسے حالات میں پنجاب سروس ٹربیونل نے یکم جون سے تمام ریگولر کیسز کی سماعت شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پنجاب سروس ٹربیونل کی منظوری کےبعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، نوٹی فکیشن کی نقول لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام متعلقہ محکموں کوبھجوادی گئیں،جس کے مطابق یکم جون سے پنجاب سروس ٹربیونل اس کے بینچز اور دفاتر کھلیں گے،کورونا وائرس سے بچاو کے لئے لاہور ہائیکورٹ اور حکومتی ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پنجاب سروس ٹربیونل جسٹس ریٹائرڈ عبدالسمیع خان سمیت دیگرپی ایس ٹی ممبرز کیسز کی سماعت کریں گے۔

دوسری جانب  پنجاب کے زیر انتظام خصوصی عدالتیں ججز سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مقدمات التواء کا شکار ہیں،  ہائیکورٹ کی جانب سے حکومت کو نام بھجوانے کے باوجود ججز کی تعیناتیوں کی منظوری التواء کا شکارہے، عدالتوں کی خالیآسامیوں پر مختلف ججز کے نام عرصہ سے زیر غور ہے مگر تاحال تعیناتی بارے فیصلہ نہ ہوسکا.پریزیڈنٹ ایل ڈی اے ٹربیونل لاہور کا عہدہ اپریل دوہزار انیس سے خالی ہے۔ صوبائی حکومت ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کسی کو تعینات نہ کرسکی ۔

ذرائع کے مطابق پرائزنڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر ایک لاہور میں جج تعینات نہیں ۔ تقرری کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر اکبر کو جج لیبر کورٹ نمبر ایک تعیناتی زیر غور ہے۔ پرائزنڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر دو لایور میں جج کی عدم تعیناتی ،تقرری کے منتظر سیشن جج اشتر عباس کاجج لیبر کورٹ تعیناتی کے لئے نام زیر غور ،  پنجاب سروس ٹربیونل لاہور میں بھی ججز کی آسامیاں خالی ہیں جہاں تعیناتی کے لئے سیشن جج شکیل احمد ، ریحان بشیر ، جمیل احمد اور عبدالحفیظ کا نام زیر غورہے ۔

مزیدخبریں