( علی ساہی ) آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے 4 ایس پیز اور 8 ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عبداللہ لک کو ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ شاکر احمد شاہد کو ڈپٹی ڈائریکٹر سنٹرل ونگ ایس پی یو لاہور، محمد معاذ ظفر کو ایس پی لائلپور ٹاؤن فیصل آباد، تنویر احمد ملک کو ایس پی گلگشت ڈویژن ملتان، عالم شیر جاوید کو ایس ڈی پی او صدر قصور، محمداسلم کو ڈی ایس پی ون ایس پی یو پنجاب لاہور اور زاہد عباس کو ڈی ایس پی ایس پی ویو پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔
اسی طرح فتح عالم کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کردی گئیں ہیں، ڈی ایس پی محمد اسلم اور کائیوان کریم کو سی پی او لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی ریاض علی شاہ کو پنجاب کانسٹیبلبری برانچ فاروق آباد اور محمد شعیب کو ایس ڈی پی او جڑانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔