سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبیعت پھر ناساز ہوگئی

30 May, 2019 | 06:39 PM

Arslan Sheikh

 ( عمر اسلم ) میاں نواز شریف کو گذشتہ ہفتے میں تین دفعہ انجائنا کی تکلیف ہوئی، میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ٹویٹ کردیا۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے اور گزشتہ ہفتے انہیں تین دفعہ انجائنا کا اٹیک ہوا ہے، ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باوجود انہیں جمعرات کے علاوہ کسی بھی دن طبی معائنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

ان کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کو دل کا عارضہ ہے اور انہیں علاج کے حوالے سے ان کی طبعیت کے مطابق مناسب سہولیات ملنی چاہیے جو موجودہ حکومت فراہم نہیں کررہی۔

مزیدخبریں