احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

30 May, 2019 | 04:04 PM

Shazia Bashir

سٹی42: احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے ایل ڈی اے سٹی کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ مئی تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے جیل سے لا کر احد چیمہ کواحتساب عدالت میں پیش کیا، عدالت کو بتایا گیا کہ احد چیمہ کو ایل ڈی اے سٹی کیس میں عدالت نے جیل بھجوایا تھا، ان کا ریمانڈ ختم ہو چکا ہے اس میں مزید توسیع دی جائے۔ اس پر عدالت نے تفتیشی سےسوال کیا کہ ملزم ہر بار تاریخ پرآتا ہے، اس کا ریفرنس ابھی تک کیوں پیش نہیں کررہے؟ اس پر تفتیشی نے عدالت کو ریفرنس جلد پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی،عدالت نے احد چیمہ کےجوڈیشل ریمانڈ میں چودہ مئی تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی کو حکم دیا کہ ریفرنس جلد پیش کیا جائے۔

مزیدخبریں