رانا ثناءاللہ نے وزیر اعظم عمران خان کو نالائق اعظم قرار دیدیا

30 May, 2019 | 12:21 PM

Sughra Afzal

(عمرا سلم)صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناءاللہ نے وزیراعظم عمران خان کو نالائق اعظم قراردیدیا، کہتے ہیں  نااہل وزیراعظم نے  ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا، ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا، اگر حکومت ایسے ہی چلتی رہی تو ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے، اب قوم کو اس جعلی حکومت کیخلاف مزاحمت کرنی ہوگی، مزاحمت کے بغیر ملک کےخلاف یلغار کو نہیں روکا جاسکتا۔

کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کیے جبکہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی قوت بنانے کی بنیاد رکھی، دونوں وزرائے اعظم کیساتھ جو سلوک ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

صدر مسلم لیگ پنجاب نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی پر حکومت کی جانب سے ریفرنس دائر کرنا عدلیہ پر وار ہے، اسلام آباد میں سیاسی ورکرز پر لاٹھی چارج افسوسناک ہے، دن قریب ہے جب تمام سیاسی جماعتیں اسلام آباد پہنچیں گی، اس دن پھر اس حکومت کو دیکھیں گے، میاں نواز شریف جب وزیر اعظم تھے تو بھارتی وزیر اعظم واجپائی اور مودی خود چل کر آئے لیکن اب بھارتی حکمران عمران خان کا فون تک اٹینڈ نہیں کرتے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ چئیرمین نیب جعلی وزیراعظم کے کہنے پر ہمارے ساتھ ظلم کر رہے تھے، ان سے ڈومور کا تقاضا کیا جارہا تھا، انکار پر وہ سازش کا شکار ہوگی۔

مزیدخبریں