محکمہ زراعت کے ملازم کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

30 May, 2018 | 06:11 PM

عطاءسبحانی
Read more!

یاورذوالفقار:لاہور ہائی کورٹ میں محکمہ زراعت کے ملازم کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت عدالت نے درخواست پر سیکرٹری زراعت پبجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے عامر شہزاد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کےو کیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار طویل

عرصے سے عارضی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔ درخواست گزار کو حکومت کی پالیسی کے تحت ریگولر نہیں کیا جا رہا.

اس خبر کو ضرور پڑھیں:سرکاری ملازم کو کوارٹر الاٹ نہ کرنے کیخلاف درخواست

درخواست گزار وکیل نے مزید دلائل دیے کہ حکومتی پالیسی کے باوجود درخواست گزار کو ریگولر نہ کرنا غیر آئینی اقدام ہے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزار کو ریگولر کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد سیکرٹری زراعت پبجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں