سعود بٹ: نیب نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ نیب پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ ادھر حکومت پنجاب نے چین سے ہونے والے معاہدے کی کاپی فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے نیب کی مدد اور اورنج لائن ٹرین منصوبے پر چین سے ہونے والے معاہدے کی کاپی نیب کو دینے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت کی مدت مکمل, اورنج لائن ٹرین نہ چل سکی
ذرائع کی جانب سے پراجیکٹ میں من پسند لوگوں کو مہنگے داموں ٹھیکے دئیے گئے ہیں۔ اورنج روٹ اور سڑکوں کے ٹھیکے الگ الگ دیئے گئے جبکہ من پسند شقیں معاہدے میں شامل کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں نیب اس حوالہ سے تحقیقات کر رہا ہے، جبکہ پنجاب حکومت سے تفصیلات حاصل کرنے کی دوبارہ کوشش کی جائے گی۔