حکومت کی مدت مکمل, اورنج لائن ٹرین نہ چل سکی

30 May, 2018 | 04:04 PM

رانا جبران

راؤ دلشاد: مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان کی زیرصدارت اورنج لائن ٹرین منصوبہ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا الوداعی اجلاس، خواجہ احمد حسان نے اسٹیئرنگ کمیٹی کی کمان کمشنرلاہور عبداللہ خان سنبل کےحوالے کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبے کا سول ورک 88.79 فیصد مکمل، جبکہ الیکٹریکل اور مکینکل ورکس 73.06 فیصد مکمل کر لیا گیا۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: 

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق نوے شاہراہ ایوان وزیر اعلیٰ اورنج لائن منصوبہ کی سٹئیرنگ کمیٹی کے الوداعی اجلاس میں خواجہ احمد حسان نے منصوبہ کو سی پیک کا حصہ قرار دیتے ہوئے کمیٹی کے تمام ممبران کی منصوبہ کے لئے کاوشوں کا سراہا۔

انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ پرایکٹ ڈائریکٹرز ٹائم فریم کو فالو کریں اور تعمیراتی کمپنیوں کی معاونت کے لیے کرداد ادا کریں، اور منصوبہ کو بروقت مکمل کریں۔

خواجہ حسان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ اورنج لائن منصوبہ کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں، منصوبہ میں نگران حکومت کے دور میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں آئیگی۔

جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ کے پیکج ون کا سول ورک94.01 فیصد، پیکج ٹو کا 85.03، پیکج تھری کا 89.43 اور پیکج فور کا سول ورک 91.26 فیصد مکمل ہو چکا، جبکہ مجموعی طور پر سول ورکس 88.79 فیصد تک مکمل کر لیا گیا۔

اسی طرح الیکٹریکل اور مکینکل ورکس میں پیکج ون 70.05 فیصد، پیکج ٹو 63.51 فیصد، پیکج تھری 86.51 فیصد اور پیکج فور 84.7 فیصد مکمل کر لیا گیاجبکہ مجوعی طور پر الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس73.06 فیصد تک مکمل کر لیا گیاہے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: 

مزیدخبریں