ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات سمگلنگ کیس،عدالت میں حسینہ کا ٹیٹو زیر بحث

 منشیات سمگلنگ کیس،عدالت میں حسینہ کا ٹیٹو زیر بحث
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث چیک حسینہ کی سیشن عدالت میں پیشی ، کیس کی سماعت 2جون تک ملتوی،غیر ملکی ماڈل لاہور ایئر پورٹ سے ہیرو ئن سے بھرے بیگ سمیت گرفتار ہو ئی تھی۔

یہ بھی ضرور دیکھیں:

سٹی 42 ذرائع کے مطابق غیر ملکی حسینہ کو جیل سےایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر چودھری کے روبرو پیش کیا گیا۔ چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے ماڈل گرل عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنی کلائی پر بنے ٹیٹوں دکھاتی رہی۔ اس کے ٹیٹو عدالت میں زیر بحث رہے۔ ملزمہ ٹریزا ہلسکووا کو ساڑھے8 کلو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے ایئر پورٹ سےگرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا اندرون شہر میں غیرقانونی پلازوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا حکم 

 علاوہ ازیں ماڈل گرل کو گرفتار کرنے والے کسٹم اہلکار ملزمہ کے خلاف شہادت قلمبند کرائی۔ لیڈی کانسٹیبل کسٹم ناہید بی بی اپنا بیان قلبند کرانے کیلئے پیش ہوئی مگر وقت کی قلت کی وجہ سے بیان قلمبند نہ ہو سکا۔ملزمہ نے موقف اختیار کیا ہوا تھا کہ وہ ماڈلنگ کرنے پاکستان آئی ۔ نہیں جانتی سامان میں منشیات کس نے چھپائی۔عدالت نے مزید سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی ۔