تحریک انصاف کا یوٹرن، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نام واپس لے لیا

30 May, 2018 | 03:24 PM

رانا جبران

قذافی بٹ: تحریک انصاف نے پنجاب کے لیے دیئے گئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ناصر محمود کھوسہ کا نام واپس لے لیا۔  اگر نگران وزیراعلیٰ کا نیا نام دیے جانے کا فیصلہ ہوا تو اس پر تمام قائدین سے مشاورت کی جائے گی۔

  تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ناصر محمود کھوسہ کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی مخالفت کی ہے۔ جس کے بعد پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلوا لیا گیا اور اس نگران وزیرا علیٰ کا نام واپس لے لیا گیا ہے۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ایک مضبوط دھڑے نے اس بات کی مخالفت کی ہے کہ ناصر محمود کھوسہ کے نام جلدبازی میں تجویز کردیا گیا۔ اس معاملے کو غور کے بعد نام دینا چاہیے تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ٹکٹ کا حقدار کون؟ فیصلہ کل ہوگا

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے ناصر محمود کھوسہ کا نام جہانگیر ترین کی جانب سے دیا گیا تھا۔ جس پر پارٹی کے دوسرے دھڑے نے سخت اعتراض کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نئے نگران وزیراعلیٰ کا نام دیے جانے کا فیصلہ اب  تمام قائدین کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: 

مزیدخبریں