ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نورالامین مینگل کو ریلیو کرنے کا معاملہ، پنجاب کا وفاق کو خط

نورالامین مینگل کو ریلیو کرنے کا معاملہ، پنجاب کا وفاق کو خط
کیپشن: City42- DG Food Authority
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب فوڈ اتھارٹی اہم دور سے گزر رہی ہے،نور الامین مینگل کا بلوچستان تبادلہ منسوخ کر دیا جائے، حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت کو دوبارہ خط لکھ دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف کے 530 امیدوار ٹکٹ کی دوڑ سے باہر ہوگئے
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ 20 کے افسر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا پنجاب سے بلوچستان تبادلہ کر رکھا ہے لیکن صوبائی حکومت انہیں فی الحال ریلیو کرنے سے انکاری ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔ 11 ننھے مہمانوں کی آمد

پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ نورالامین مینگل محکمے میں آج کل اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، اس لئے فی الحال انھیں پنجاب سے ریلیو نہیں کیا جا سکتا ہے، لہذا وفاقی حکومت فوری طور پر نور الامین مینگل کا پنجاب سے بلوچستان کیا  جانے والا تبادلہ منسوخ کرے۔