لاہور ہائیکورٹ کا اندرون شہر میں غیرقانونی پلازوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا حکم

30 May, 2018 | 02:54 PM

رانا جبران

وقار گھمن: لاہور ہائیکورٹ نے اندرون شہر میں غیرقانونی پلازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا، ڈی جی والڈسٹی اتھارٹی کامران لاشاری کہتے ہیں پہلے دباؤ کی وجہ سے آپریشن متاثر ہوتا تھا، پولیس اور دیگر اداروں کا تعاون حاصل ہوگا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اندرون شہرلاہور میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف زیرسماعت کیس میں عدالت نے حکم دیا کہ فی الفور غیرقانونی پلازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے۔ ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ہونیوالی کاروائیوں کی ہفتہ وار رپورٹ عدالت میں پیش کی جائیگی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں سے فیسیں لینےکے معاملہ حل نہ ہو سکا 

 کامران لاشاری کامزید کہنا تھا کہ 20 سے زائد مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر آپریشن کرنے کی ضرورت ہے۔ دباؤ سے آزاد ہوکر اب پولیس اور دیگر اداروں کے تعاون کے ساتھ آپریشن کیا جائے گا۔ اندرون شہر میں غیر قانونی اور بے ہنگم کثیر المنزلہ پلازوں کے خلاف آپریشن کی نوید سن کر تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔       

مزیدخبریں