ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے 530 امیدوار ٹکٹ کی دوڑ سے باہر ہوگئے

تحریک انصاف کے 530 امیدوار ٹکٹ کی دوڑ سے باہر ہوگئے
کیپشن: City42- PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کے وسطی پنجاب کے انتخابی کھلاڑیوں کی سفارشات تیار، قومی اسمبلی کے 44 حلقوں کے لیے 132 امیدواروں کے ناموں کی شارٹ لسٹ کر لیے گئے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف کی ٹکٹ کا حقدار کون؟ فیصلہ کل ہوگا

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈز کی سفارشات کی روشنی میں شارٹ لسٹ کے پہلے مرحلے میں 530 امیدوار ٹکٹ کی دوڑ سے باہر ہوگئے، تحریک انصاف کو سنٹرل پنجاب کے لیےمجموعی طورپر 950 درخواستیں موصول ہوئیں ، 96 صوبائی ا سمبلی کی نشستوں کے لیے 288 امیدواروں کی سفارش کی گئی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔شہباز شریف نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ومی اسمبلی کی متعدد سیٹوں پر دو دو جبکہ اکثر یت پرتین تین امیدواروں کے نام دیئے گئے، امیدواروں کا حتمی فیصلہ عمران خان اور پارلیمانی بورڈ کرے گا ، دوسرے مرحلے میں حتمی اعلان کے بعد 280 مزید امیدوار ٹکٹ کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گے،ٹکٹ سے محروم810 امیدوار ڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے پارٹی کو سپورٹ کریں گے۔