گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں سے فیسیں لینےکے معاملہ حل نہ ہو سکا

30 May, 2018 | 01:54 PM

حرااعوان

 ملک اشرف: گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں سے فیسیں لینےکامعاملہ، ہائیکورٹ میں بچوں سےفیسیں لینے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔

یہ بھی لازمی دیکھیں:

سٹی 42 ذرائع کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں سے فیسیں لینےکے معاملہ حل نہ ہو سکا۔ ہائیکورٹ میں بچوں سےفیسیں لینے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ نے سماعت کی۔ ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ پرائیویٹ سکولزکےبچوں کی فیسوں کا فیصلہ دےچکی ہے۔ فیصلےکےبرعکس گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس لی جارہی ہے۔ الٹا فیسوں میں اضافہ کیاجارہا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:عدالتی حکم پر وفاقی وزیر احسن اقبال لاہور ہائیکورٹ میں پیش 

 دوسری جانب درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 5سے16سال بچوں کی مفت تعلیم دیناحکومتی ذمہ داری ہے۔ عدالت یکمشت 3ماہ کی فیس لینےکاالزام کالعدم قراردے۔ عدالتی فیصلےکےبرعکس چلنےوالے سکولزکے خلاف کارروائی کی جائے۔

دیکھنا نہ بھولیں:

مزیدخبریں