تحریک انصاف کی ٹکٹ کا حقدار کون؟ فیصلہ آج ہوگا

31 May, 2018 | 11:34 AM

Sughra Afzal
Read more!

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کی ٹکٹ کا حقدار کون؟ فیصلہ پارلیمانی بورڈآج  کرے گا، تحریک انصاف آج سے امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کا عمل شروع کرے گی۔

خبر پڑھیں۔۔۔شہباز شریف نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

تفصیلات کے  مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈز کے اجلاس آج سے شروع ہوں گے، امیدواروں کا فیصلہ کرنے کے لیے پارلیمانی بورڈز کے اجلاس 31 مئی سے 6 جون تک طلب کیے گئے ہیں، 2 اور 3 جون کو صوبہ پنجاب کے امیدواروں کا اعلان ہو گا، لاہور کے امیدواروں کا اعلان جون کے پہلے ہفتے میں ہوگا، لاہور کے 14 قومی اور 30 صوبائی حلقوں کے انٹرویوز بھی مکمل کرلیے گئے، چار حلقوں میں گزشتہ انتخابات جیتنے والوں کو ٹکٹ دینے کا بھی حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔تحریک انصاف کے 530 امیدوار ٹکٹ کی دوڑ سے باہر ہوگئے

اسلام آباد کے امیدواروں کا اعلان بھی آج متوقع ہے، 4 جون کو فاٹا اور کے پی کے امیدواروں کا اعلان ہوگا جبکہ ‏5 جون کو سندھ اور 6 جون کو بلوچستان کے امیدواروں کے نام فائنل کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں