(عمر اسلم)شہباز شریف نے آئندہ الیکشن میں پنجاب سے امیدواروں کے چنائو کیلئے چوبیس اراکین پر مشتمل پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ سینئر رہنما چو دھری نثار اوروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو پارلیمانی بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کیلئے 5 نام فائنل
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے آئندہ الیکشن کے پیش نظر صوبہ میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی نشست کی ٹکٹوں کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا۔ سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پارلیمانی بورڈ میں شامل نہیں ہیں۔ پارلیمانی بورڈ میں وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، حمزہ شہباز، راجہ ظفر الحق شامل ہیں۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک غلام دستگیر خان، رانا تنویر حسین، صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور اور صوبائی وزیر چودھری شیر علی بیگم عشرت اشرف شامل ہیں۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔مایہ ناز بلے باز بابر اعظم انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے
ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ میں بلیغ الرحمان چودھری سعود مجید،صوبائی وزیر ملک ندیم کامران، ارشد لغاری سائرہ تارڑ، حنیف عباسی، برجیس طاہر، شاہ نواز رانجھا، جاوید لطیف اور صوبائی وزیر بلدیات منشااللہ بٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔