مایہ ناز بلے باز بابر اعظم انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے

30 May, 2018 | 11:38 AM

(ناصر علی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹس مین بابر اعظم انگلینڈکیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں زخمی ہونے بعد وطن واپس پہنچ گئے

 تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹس مین بابر اعظم انگلینڈ میں جاری ٹیسٹ سیریز میں کلائی پر گیند لگنے پر زخمی ہو گئے تھے۔ زخمی ہونے کے وجہ سے بابر اعظم مزید میچز نہیں کھیل سکتے تھے، اسی لئے وہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے رات گئے وطن واپس پہنچ گئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق بابر اعظم کو صحت یاب ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگیں گے۔

مزیدخبریں