سٹی 42 : عید الفطر کے موقع پرایدھی فاؤنڈیشن کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کراچی کے تمام اسٹاف اور رضاکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ ایدھی رضاکار اور ایدھی ایمبولینس عید کے تینوں دن ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیمیں عید الفطر کے موقع پر ساحلی پٹی اور سیروتفریح کے مختلف مقامات پر بھی ایمرجنسی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گی۔
ایدھی ترجمان کی شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی حادثے یا ایمرجنسی یا ایدھی ایمبولینس درکار ہونے کی صورت میں ایدھی کنٹرول نمبر 115 پر فوری اطلاع دیں ۔