ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاند رات اور عید الفطر  کیلئے  پنجاب پولیس کا  سکیورٹی پلان فائنل

چاند رات اور عید الفطر  کیلئے  پنجاب پولیس کا  سکیورٹی پلان فائنل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی کے انتظامات کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی مارکیٹوں اور اہم مقامات پر 21 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ چاند رات پر لاہور میں 4 ہزار افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ عید اجتماعات کے دوران لاہور میں 9 ہزار افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

عید الفطر پر 29 ہزار سے زائد افسران و اہلکار 47 ہزار افراد کے اجتماعات کی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات کی مانیٹرنگ بھی جاری رکھی جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے سختی سے کہا ہے کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ علاوہ ازیں خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔