ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ سلمان کی عیدالفطر کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارک باد

شاہ سلمان کی عیدالفطر کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارک باد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے عیدالفطر کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارک باد دی ہے۔

شاہ سلمان نے کہا کہ اللّٰہ کے شکر گزار ہیں کہ رمضان میں لاکھوں عمرہ زائرین کی خدمت کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کی خدمت کرنے کے لیے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

ادھر ریاض میں وزارت اسلامی امور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں عید کی نماز کے لیے 15 ہزار سے زائد اجتماعات ہوں گے۔

وزارت اسلامی امور کے مطابق عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوں گے۔