سٹی42: عید الفطر پر عید الاؤنس ملنے کی خبر فیک نیوز نکلی۔ سرکاری ملازموں کو عید الاؤس ملنے کی خوشی تو نہیں ملے گی تاہم دل خوش کن فیک نیوز نے انہیں ایک آدھ دن تو خوش ہونے کا موقع دے دیا۔
ہفتہ کے روز وزارت خزانہ نے عید الفطر کے موقع پرعید الاؤنس ملنے کے آفس میمورنڈم کو جعلی قرار دے دیا، وزارت خزانہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر عید الاؤنس کے حوالے سے گردش کرنے والا آفس میمورنڈم جعلی ہے۔