ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لہوریوں  کی ہلکی بارش میں عید شاپنگ ، مارکیٹوں کی رونق عروج پر

Lahore Eid Shopping, City42, Eid 2024,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: لاہور میں آج ہلکی بارش ہو رہی ہے جو کبھ تیز بھی ہو جاتی ہے، بارش کے باوجود شہر کی مارکیٹوں میں عید کی خریداری جوش و خروش سے جاری ہے۔  

عید کی شاپنگ کے لئے شہریوں خصوصاً خواتین کےبڑی تعداد میں گھروں سے نکلنے کے سبب  شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں کی رونقیں دوبالا ہو گئیں۔  خواتین ، مرد اور بچے خوش خوش موسم کو بھی انجوائے کر رہے ہیں اور عید کی شاپنگ کرنے میں بھی مصروف ہیں۔

 عید کے لی ایکسیسریز، کاسمیٹکس، کپڑوں اور جوتوں کی شاپس پر شہریوں کا رش تو  ہے ہی، اس کے ساتھ کیک، مٹھائی اور سحری افطاری کے سامان کی آؤٹ لیٹس پر بھی رونقیں لگی ہوئی ہیں۔

 بعض شہریوں کا کہنا تھا کہ ابھی تو صرف بچوں کیلئے ہی شاپنگ کی ہے اور پیسے ختم ہوگئے ہیں۔ عید کے قریب آتے ہی دوکاندار  من مانی قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے کی جانب مائل نظر آتے ہیں۔  عید کی شاپنگ کے ضمن میں مہنگائی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جوتے، کپڑوں، ایکسیسریز، کاسمیٹنس، جیولری اور دیگرمتعلقہ کموڈٹیز کی قیمتوں پر کنٹرول کا کوئی میکنزم موجود ہی نہیں۔  انتظامیہ چاہے بھی تو عید شاپنگ کے لئے گھروں سے نکلنے والوں کو لٹنے سے بچا نہیں سکتی۔