علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

30 Mar, 2024 | 08:40 PM

حاشر وڑائچ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمات پر علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، جبکہ فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو بری کردیا گیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نےتھانہ کورال میں درج مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ عدالت نے طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر شاہ محمود قریشی اور علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ عدالت نے فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔ 

 عدالت نے کیس کو 20 مئی کو دوبارہ سماعت کیلیئے مقرر کردیا۔ 

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت پہلے ہی حقیقی آزادی مارچ کے اس کیس سے بری کر چکی ہے۔ 

مزیدخبریں