ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کون سی وی پی این؟ دیکھیئے کہیں وائی فائی ہیک مت کروا بیٹھیئے گا

Disguised apps tha may hack wi fi, City42, Apps Store, VPN, Suspicious VPN apps, Cyber Security
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اینڈرائیڈ فون پر وی پی این کا استعمال بعض اوقات ضروری محسوس ہوتا ہے تو یوزر کوئی بھی "اچھی وی پی این" پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کرنے لگتے ہیں لیکن سائبر سکیورٹی  ایکسپرٹس نے اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہوئے اس سے منسلک وائی فائی کو  ہیک ہونے  سے بچانےکیلئے اینڈرائیڈ  فون یوزرز  کو  28 مشکوک  ایپس فوراً  ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

سائبر سکیورٹی ایکسپرٹس کے مطابق  اینڈرائیڈ  فون میں اگر ان  28 ایپس میں سے کوئی موجود ہے تو وہ  وائی فائی کو ممکنہ طور پر ہیک کرنے کی وجہ بن سکتی ہیں۔

اینڈرائیڈ کی مشکوک 28 ایپس کون سی ہیں؟

Lite VPN

Anims Keyboard

Blaze Stride

Byte Blade VPN

Android 12 Launcher (by CaptainDroid)

Android 13 Launcher (by CaptainDroid)

Android 14 Launcher (by CaptainDroid)

CaptainDroid Feeds

Free Old Classic Movies (by CaptainDroid)

Phone Comparison (by CaptainDroid)

Fast Fly VPN

Fast Fox VPN

Fast Line VPN

Funny Char Ging Animation

Limo Edges

Oko VPN

Phone App Launcher

Quick Flow VPN

Sample VPN

Secure Thunder

Shine Secure

Speed Surf

Swift Shield VPN

Turbo Track VPN

Turbo Tunnel VPN

Yellow Flash VPN

VPN Ultra

Run VPN

 ایپس وائی فائی ہیکنگ کا  زریعہ کیسے بنتی ہیں؟

   ایک قابلِ اعتماد رپورٹ کے مطابق ہیومن سٹوری تھریٹ انٹیلی جنس ٹیم کی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ ان 28 میں درجن بھر سے زائد ایپس مفت فراہم کی جانے والی " وی پی این" ایپس کے بھیس میں موجو دہیں، ان مشکوک ایپس کو پلے اسٹور تک پہنچنے سے بھی پہلے پکڑنے کیلئے گوگل ایک بہترین آپشن ہے لیکن اس بہترین آپشن کے  باوجود کئی غلط  ایپس  بھی پلے اسٹورز  تک پہنچ جاتی ہیں جس  کے بعد کوئی یوزر ان ایپس میں سے  کوئی بھی  ایپ اینڈرائیڈ فون میں ڈاؤن لوڈ کرتا ہے تو اس کی  ڈیوائس کو ہیکرز  ایک خفیہ پراکسی کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، ہیکرز پراکسی کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو گھروں میں رکھی ڈیوائسز سے  گزار کر اپنی مشکوک ڈیلنگ باآسانی انجام دیتے ہیں۔

پراکسی کا  طریقہ کار  ہیکرز کو عام طور پر  اشتہارات کے فراڈ،فشنگ اور لاگ ان معلومات، سپیمنگ،  اور  متعدد اکاؤنٹس کے پاس ورڈز  چوری کرنے جیسے اقدامات کے بعد بچ نکلنے میں مدد دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  اینڈرائیڈ  یوزر  جو اِن ایپس میں سے کسی ایک کو بھی انسٹال کرتے ہیں ان کی انٹرنیٹ بینڈوتھ کو ان کے علم کے بغیر ہائی جیک کر لیا جائے گا  یہ صورتحال دیگر ممکنہ نقصانات کے ساتھ ان کے وائی فائی کی رفتار کو  ڈاؤن کر سکتی ہے۔