لاہور ہائیکورٹ میں پتنگ بازی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

30 Mar, 2024 | 07:15 PM

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں پتنگ بازی کے خلاف شہری کی دائر کردہ درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔ 

شہری اعظم علی بٹ نے پتنگ بازی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، جس کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ جسٹس مزمل اختر شبیر  یکم اپریل کو درخواست پر ارجنٹ  کیس کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔ درخواست میں پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب اور سی ٹی او کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ لاہور کے علاقے مغل پورہ سمیت دیگر علاقوں میں پر پتنگ بازی جاری ہے، پتنگ بازی کے خونی کھیل کی وجہ سے کئی قیمتی جانے ضائع ہو چکی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پتنگ بازی پر پولیس کو سخت کارروائی کرنے  کے احکامات دیئے جائیں، عدالت پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درامد کا حکم دے ۔عوام کے تحفظ کے لیے موٹر سائیکلوں پر لوہے کے راڈ لگانے کا بھی حکم دیا جائے۔ 

مزیدخبریں