ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ہم آہنگی کی نابغہ روزگار مثال، جڑانوالہ کے مسیحی چرچ میں افطاری کی دعوت

Jaranwala christian community hosts Aftar for muslims in Church once set ablaze by the fanatics, Fanaticism condemned, Christian hospitality, Interfaith dialogue, Punjab Union of Journalists, Interfaith harmony, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم: آج جڑانوالہ میں کچھ ماہ پہلے شر پسندوں کے ہاتھوں جلا دیئے گئے  چرچ میں مسلمان بھائیوں کو افطاری کروائی جا رہی ہے۔
آج کی یہ افطاری شر پسندوں کے ہاتھ سے روحوں پر زخم کھائے ہوئے مسیحی  شہریوں کی جانب سے مذہبی رواداری کی عظیم مثال ہے۔

اس افطاری میں  جڑانوالہ شہر کے مسلمان عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور اس خاص الخاص افطاری میں شرکت کے لئے کل مسالک علماء بورڈ اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا وفد  بھی لاہور سے جڑانوالہ  پہنچا ہے۔
  جڑانوالہ میں جلائے گئے چرچ میں دعوت افطار میں شریک وفد ملک بھر کے مسلم علما اور صحافیوں کی نمائندگی کر رہا ہے۔ 

اس نمائندہ  وفد میں چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم ،چیئرمین پریسبیٹرین چرچ آف پاکستان مادڑیٹر ڈاکٹر مجید ایبل،صدر پی یو جے زاہد رفیق بھٹی،سیکرٹری جنرل پی یو جے حسنین ترمذی،سید محمود غزنوی، آغاصغیر عباس ورک شریک ہیں۔ علامہ غلام عباس شیرازی،مفتی سید عاشق حسین،علامہ قاری خالد محمود  اور دیگر جید علما بھی اس وفد میں شامل ہیں۔

مولانا عاصم مخدوم کا  لاہور سے روانگی کے وقت کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی طبقے کا استحصال قبول نہیں کریں گے۔ ملک میں بسنے والا ہر شہری برابر کے حقوق رکھتا ہے۔

جس چرچ میں آج افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے وہ ان پانچ گرجا گھروں میں  شامل ہے جنہیں شر پسندوں کے گروہ نے تفرقہ ڈالنے کی سازش کے ساتھ  17 اگست  2023 کو آگ لگا دی تھی۔ مسیحی کمیونٹی کے بہت سے گھر بھی اس فسادی گروہ کے ہاتھوں برباد ہو گئے تھے۔ مسیحیوں نے اس شر انگیزی پر عمومی طور پر صبر کیا تھا اور پاکستان کی حکومت اور پوری قوم نے اس واقعہ کی نہ صرف مذمت کی بلکہ ملزموں کے خلاف سخت کارروائی بھی کی اور اس کے ساتھ تمام متاثرہ املاک کی تعمیر نو کا ذمہ حکومت پنجاب نے لیا۔ نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے خود تعمیر نو کے پروجیکٹ کی نگرانی کر کے سے جلد از جلد مکمل کروایا۔  اب جڑانوالہ شہر میں مسلم مسیحی شہری مکمل ہم آہنگی کے ساتھ مل جل کر رہ رہے ہیں جس کا ایک مظہر آج چرچ میں ہونے والی افطاری ہے۔