ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہیدعلی رہبر کے بچوں کی تعلیم وتربیت کی ذمہ داری میں لیتاہوں، گورنر سندھ

شہیدعلی رہبر کے بچوں کی تعلیم وتربیت کی ذمہ داری میں لیتاہوں، گورنر سندھ
کیپشن: Kamran Khan Tesori, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ شہیدعلی رہبر کے بچوں کی تعلیم وتربیت کی ذمہ داری میں لیتاہوں، ذاتی حیثیت میں بچوں کی کفالت کروں گا۔ 

 گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری گذشتہ دنوں افسوس ناک واقعہ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے رائیڈر علی رہبر کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ سابق صوبائی وزیر اطلاعات و آرٹس کونسل پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔  گورنر سندھ نے مرحوم کے والد اختر حسین سے اظہار تعزیت کی، اور مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔ 
 گورنر سندھ نے علی رہبر کے والد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، ساتھ ہی افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میںلانے کی بھی یقین دہانی۔

 گورنر سندھ نے تفتیشی آفیسر کو ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ ملک کے معاشی حب میں اس طرح کی وارداتیں افسوسناک  ہیں۔  اسٹریٹ کرائمز میں دن بدن اضافہ تشویشناک ہے۔ باالخصوص افطار سے سحری کے اوقات میں نگہبان کیمروں کی مدد سے شر پسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

واضح رہے کہ مرحوم علی رہبر ، تحریک پاکستان کے راہنماسید یاور المعروف کیف بنارسی کے پوتے تھے۔ کیف بنارسی کا مشہور نعرہ  ’بٹ کے رہے گا ہندوستان، لے کے رہیں گے پاکستان‘ آل انڈیا مسلم کے جلسوں میں بھی لگایا جاتا تھا۔

گورنرسندھ کی مقتول کے اہل خانہ کے ہمراہ میڈیا ٹاک: 

 گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیرداخلہ سندھ اور آئی جی سندھ واقعے کانوٹس لیں۔ شہیدعلی رہبرکے بچوں کی تعلیم وتربیت کی ذمہ داری میں لیتاہوں۔ذاتی حیثیت میں بچوں کی کفالت کروں گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں علی رہبر شہید کی فیملی کے ساتھ ہوں۔ شرم کامقام ہے کہ آج ملک وقوم کےلیے نظیمیں لکھنے والے کس حال میں ہیں؟ شہرمیں اسٹریٹ کرائم کیوں نہیں رک رہا۔ 
 گورنر سندھ  کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوزراری آؤ ملکر شہرکوامن کاگہواہ بنائیں۔ مجھ سے کسی کو کوئی تکلیف ہے میں مستفی ہوجاوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کوقرار واقعی سزا دی جانی چاہیے۔ شہرمیں جرائم پیشہ افراد کاخاتمہ یقینی بنایاجاے۔تمام پولیس افسران علی رہبرکے قاتلوں کوڈھونڈیں۔آئی جی سندھ اپنی ایمانداری سڑکوں پردکھائیں۔سیشن ججززجرائم پیشہ افراد کوسخت سزائیں دیں۔