محسن اسپیڈ دور حکومت کے انفراسٹرکچر منصوبوں کی موجودہ حکومت بھی معترف نکلی

30 Mar, 2024 | 02:39 PM

سٹی42:محسن نقوی اسپیڈ کے پنجاب اسمبلی میں بھی چرچے ، نگران دور حکومت کے انفراسٹرکچر منصوبوں کی موجودہ حکومت بھی معترف نکلی ۔
مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے دور میں کوئی بجٹ کہیں بھی خرچ نہیں ہوا، پرویز الٰہی کے دور میں 119 ارب روپے جس کی وہ سزا بھگت رہے ہیں, پلوں اورسڑکوں کی تعمیر کیلئے خرچ ہوا،لیکن کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔

دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کے دور میں 55  ارب روپے سڑکوں اور پلوں کےلئے خرچ ہوا ، نگران وزیر اعلی محسن نقوی کے دور میں ہونےوالے ترقیاتی کام نظر بھی آرہے ہیں۔

مزیدخبریں