سٹی 42 : ڈرائیونگ لائسنس پنجاب پولیس کے لئے بڑی آمدن کا ذریعہ بن گیا ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس فیس کی مد میں وصول ہونے والی رقم کا 15فیصد پولیس کو ملنا شروع ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق نگران حکومت نے ڈرائیونگ کی فیسوں میں بڑے پیمانے پراضافہ کرکےفیس کوپانچ سال کی بجائےسالانہ کر دیا تھا، جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافی وصولی کا 15فیصد پولیس کو ملنا تھا۔
پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس فیس کا 13 فیصد ٹریفک سیکٹر، خدمت مراکز ، تحفظ سنٹرز کی اپگریڈیشن جبکہ 2 فیصد پی آئی ٹی بی کو فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماہ فروری میں محکمہ خزانہ نے پولیس کو 2 کروڑ 40 لاکھ لائسنسوں کی 15فیصد مد میں جاری کردئے، 2کروڑ 40 لاکھ میں 1کروڑ لاہور پولیس کو جبکہ بقیہ دیگر تمام اضلاع میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ماہ جنوری میں فیسوں کا پندرہ فیصد فراہم کرنے کامراسلہ بھی محکمہ خزانہ کوبھجوا دیا گیا ہے۔
شہریوں کی جانب سے جنوری میں 1 لاکھ 17 ہزار 543 ، فروری میں 2 لاکھ 78 ہزار 654 نئے لائسنس بنوائے گئے جبکہ مارچ میں ابتک 1 لاکھ 13 ہزار لائسنس بنوائے جاچکے ہیں۔
پنجاب بھر میں رواں سال میں ابتک تک لرنر، رینیول، انٹرنیشنل، نیو لائسنس کی مد میں 14 لاکھ 11 ہزار 120 لائسنس بنوائے گئےہیں۔