سٹی42 : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی لیگی کارکن عتیق چوہدری کے انتقال پر انکی رہائشگاہ پر اظہار تعزیت کیلئے آمد، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود خاں بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا عتیق چوہدری کی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا بڑے دکھی دل کے ساتھ یہاں آئے ہیں, ایک بے لوث کارکن آج ہم میں نہیں رہے, عدالتوں میں ہر پیشیوں پر ہمارا ناگہ ہو جاتا تھا مگر عتیق چوہدری کا ناگہ نہیں ہوتا تھا۔ انکا کہنا تھا وزیروں کے پاس ایسے کارکنان ہوتے ہیں تو ہم وزیر بنتے ہیں, جو ظلم و بربریت کے وقت ساتھ تھے ان میں ایک کارکن عتیق چوہدری بھی شامل تھے۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا میں ہمیشہ کارکنوں کی آواز بن کر کھڑا ہوا ہوں, عتیق چوہدری کے گھر والوں کے ساتھ اظہار تعزیت کی ہے, ہر مشکل وقت میں اپنے کارکنان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا معاشی مسائل کی وجہ مشکلات زیادہ ہے, بانی پی ٹی آئی کے دور کی وجہ سے معاشی مشکلات آئی, کارکنان سے ہفتہ وار ایک ملاقات کا سلسلہ رکھے گے۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا آج کابینہ کا اجلاس ہے وزیر اعظم نے تمام وزارتوں کو تحریر ی ہدف مانگے ہیں, ملکی تاریخ میں پہلی بار وزارتوں سے دستاویزات ریکارڈ طلب کیا جائے گا, آئی ایم ایف کے معاہدے کے بعد روپیہ مستحکم ہوا ہے,مہنگائی میں تین فیصد کمی ہوئی ہے۔
عطا اللہ تارڑ کی لیگی کارکن عتیق چوہدری کے انتقال پر انکی رہائشگاہ آمد
30 Mar, 2024 | 02:09 PM