امیربالاج قتل کیس:نامزد ملزم طیفی بٹ اور گوگی بٹ اشتہاری قرار

30 Mar, 2024 | 01:59 PM

سٹی42: امیربالاج قتل کیس میں اہم پیش رفت، نامزد ملزم طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
آرگنائزڈکرائم یونٹ کے مطابق طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئےآئندہ چندروزمیں ٹیم بیرون ملک جائیں گی جبکہ گوگی بٹ پاکستان میں ہی روپوش ہے۔دونوں نامزد ملزمان کوتفتیش کے بعد بذریعہ عدالت اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
آرگنائزڈکرائم یونٹ کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کی لاہورمیں موجود جائیداد قرقی کےاحکامات حاصل کیے جائیں گے۔

بالاج قتل کیس کی تفتیش تقریباًمکمل ہوچکی ہے ،تمام تانے بانے طیفی بٹ سےملتےہیں۔

مزیدخبریں